آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں علامہ محمد عدیل کی رہائش گاہ پر ماہانہ مجلس ختم کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین عہدیداران اور تحریک انصاف آئرلینڈ کی ٹاپ لیڈر شپ جس میں چیئرمین پی ٹی آئی آئرلینڈ عتیق باجوہ صدر پی ٹی آئی آئرلینڈ بیرسٹر چوہدری عمران خورشید، میڈیا کوارڈینٹر محمد عارف، آئرلینڈ کی بڑی سیاسی جماعت اوگراخیانافال کے چیئرمین اور آئرلینڈ کے ایڈیٹر انچیف محمد عمار علی، اسلامک سنٹر کے چیف آرگنائزر وارث علی کے علاوی پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
محفل کے آغاز پر تمام افراد نے حلقہ بنا کر حضور بنا کر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ نہایت عقیدت و احترام سے پیش کیا۔
اس کے بعد باقائدہ محفل کا آغاز قاری حافظ تنویر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت سید سجاد شہ، سید توصیف شاہ فرقان اسلم اور وسیم بٹ نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے کیے۔
مقررین میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل اور اس محفل کے مہمان خصوصی برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے نوجوان سکالر علامہ شہزاد عاشق قادری نے خصوصی خطاب کیا مقررین نے فضائل درود پاک اور تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کی پوری دنیا اور عالم اسلام میں کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ مادہ پرستی کے اس دور میں جہاں امت مسلمہ کا اللہ، قرآن اور صاحب قرآن سے جو رشتہ بندگی و غلامی اور تعلق جنی و عشقی کمزور ہوتا جا رہا تھا اسے تحریک منہاج القرآن اور اس کے بانی حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دوبارہ زندہ کر دیا۔
انہوں نے مذید فرمایا کہ صاحب ایمان کے ایمان کا مرکز حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ ہونا چاہیے اور اپنی زندگیوں کا مقصد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ پر کثرت سے درور پڑھنا چاہئے کیونکہ یہ وہ واحد عملی ہے جو اللہ پاک کی اپنی سنت ہے اور یہ عمل اللہ پاک کی بارگاہ میں قطعی القبول ہے۔
علامہ محمد عدیل نے یہ بھی فرمایا کہ آج ان کے والد گرامی ڈاکٹر عبد القادر کی برسی بھی ہے تو آج کی اس محفل کا ثواب ان کو شہدائے ماڈل ٹاؤن اور کوئٹہ کے شہداء کو کیا جائے قاری حافظ تنویر نے ختم غوثیہ بھی پڑھا اور علامہ شہزاد عاشق قادری نے نہایت رقت انگیز دعا کرائی جس سے کئی آنکھیں آشکبار بھی ہوئی علامہ شہزاد عاشق قادری نے امت مسلمہ کی سلامتی پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور شیخ الاسلام کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔
وسیم بٹ نے تمام شرکائے محفل اور پی ٹی آئی قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اس محفل میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں علامہ شہزاد عاشق قادری، عتیق باجوہ، بیرسٹر عمران خورشید، ڈاکٹر سلیم خان، توصیف شاہ، وارث علی، محمد عمار علی، پرویز ملک، سید جبین شاہ، قاری حافظ تنویر، حافظ جنید البغدادی، حافظ سعید، علی بٹ قادری، محمد ذہیب بٹ قادری اور دیگر احباب شامل تھے۔