ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن سنٹر ویانا میں ماہ صیام میں نماز تراویح کیلئے حافظ محمد موسی اسپین سے تشریف لا چکے ہیں، ماہ صیام میں منہاج القرآن سنٹر میں روزانہ افطاری کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
افطاری میں حصہ لینے کے خواہشمند حضرات سرپرست منہاج القرآن آسٹریا الحاج خواجہ محمد نسیم اور صدر منہاج القرآن آسٹریا ملک محمد امین اعوان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ منہاج القرآن سنٹر میں نماز جمعہ، نماز تراویح اور افطاری کیلئے خواتین کیلئے سنٹر میں باپردہ سہولت موجود ہے۔