پیرس (اے کے راؤ سے) منہاج القرآن وومن لیگ فرانس نے مرکز سے متسل “پاکستان حال ” میں عید میلے کا اہتمام کیا، جس میں پاکستانی خواتین اور بچیوں کے ساتھ ان کی فرنچ، عرب اور افریکن دوست خواتین نے بھی شرکت کی۔
میلے کی ایکٹیوٹی صبح 10 سے شام 9 تک بغیر بریک کے جاری رہیں۔ جس میں مختلف سٹال لگائے گئے تھے ، جن سے میلنوں نے خوب لطف اٹھایا۔ چٹ پٹے کھانوں کے اسٹال ، مہندی اور چوڑیوں کے اسٹال اور دیدہ زیب کپڑوں کے اسٹال پر خواتین کا رش دیکھنے میں آیا مگر ” نینا فیش “کا اسٹال خواتین کی خصوصی پسندیدگی کا محور رہا۔
منہاج وومن لیگ کی صدر محترمہ ستاہ ملک اور جنرل سیکریٹری محترمہ شمیم ظہور اپنی مکمل ٹیم کے ہمراہ سارہ وقت میلے میں رہیں، جب کی شوریٰ کی ممبران نے بھی معاونت کی۔ اس سال پہلی بار فرانس میں موجود تمام سیاسی، مزیبی اور سماجی پارٹیاں جو خواتین وونگ رکھتی ہیں ان کی ایگزیکٹوز کو خصوصی دعوت دی گئی تھی۔
شام تک جاری رہنے والے اس خوبصورت اینونٹ کا اختتام پاکستان عوامی تحریک فرانس کی عید ملن کی ابتداء پر ختم ہوا خواتین کی عید ملن میں شامل دیگر پارٹیوں کی ایگزیکٹوز نے صدر منہاج وومن لیگ ستارہ ملک کی خواہش پر پاکستان عوامی تحریک فرانس کی عید ملن میں شامل ہو کر تقریب کو رونق بخشی۔