پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے رہائشی حاجی شیرافضل کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد منیٰ سانحے شہید پاکستانیوں کی تعداد 24ہوگئی ہے۔اہلیہ نے حاجی شیرا فضل کی شہادت کی تصدیق کی ہے جو واقعے میں محفوظ رہیں۔
منیٰ سانحے میں لاپتہ ہونے والے پشاور کے 8 حاجیوں میں سے سردار احمد جان کالونی کے حاجی شیر افضل کی شہادت کی تصدیق ہوگئی، شیر افضل اہلیہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کیلئے گئے تھے۔
شیرافضل کی اہلیہ بھی شوہر کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے گئی تھی، حاجی شیر افضل کی غائبانہ نماز جنازہ آج انکی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔