لاہور(یس اردو نیوز)سییئرصحافی حامد میر کی جانب سے پنجاب میں چھٹی کلاس کی اردو بی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش غلط لکھے جانے کی نشاندہی پرصوبائی وزیرتعلیم میدان میں آگئے۔
خبرپر لیے گئے ایکشن کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا یہ کیس ایم ڈی نصاب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہےاور مکمل رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جس کے بعد اس پر اپ ڈیٹ کیاجائےگا۔
The following case has been sent to MD Punjab Curriculum Textbook Board (PCTB) for a complete report. Will update. pic.twitter.com/mUBrq7UK3W خیال رہے حامد میر نے ایک شہری کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب حکومت پر تنقید کی تھی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا “افسوس صد افسوس یہ ہے کپتان کے وسیم اکرم پلس کا نیا پنجاب جہاں سکولوں کی نئی نصابی کتب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخ پیدائش 1976 درج کی گئی ہے کیا اسے صرف ٹائپنگ کی ایک غلطی قرار دیکر نظرانداز کر دیا جائے ؟کتاب شائع کرنے سے پہلے اس کی پروف ریڈنگ کیوں نہیں ہوئی؟”۔ افسوس صد افسوس یہ ہے کپتان کے وسیم اکرم پلس کا نیا پنجاب جہاں سکولوں کی نئی نصابی کتب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخ پیدائش 1976 درج کی گئی ہے کیا اسے صرف ٹائپنگ کی ایک غلطی قرار دیکر نظرانداز کر دیا جائے ؟کتاب شائع کرنے سے پہلے اس کی پروف ریڈنگ کیوں نہیں ہوئی؟ https://t.co/CYVuRINCyb