counter easy hit

مبارک ہو پاکستانیوں! آپ کو وہ وزیر خزانہ مل گیا جسے ٹماٹر کی قیمت معلوم نہیں۔۔۔!!! عبد الحفیظ شیخ کا ٹماٹر فی کلو 17 روپے ہونے کا دعویٰ، پاکستانی پھٹ پڑے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آج اسلام آباد میں حکومت کی معاشی ٹیم کی جانب سے میڈیا کو پاکستان کے معاشی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس وقت دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب میڈیا نمائندگان کی جانب سے وفاقی مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ٹماٹر کی فی کلو قیمت دریافت کی گئی ،

شعبہ صحافت کی کالی بھیڑیں!

مشیر خزانہ نے بلا ساختہ یہ کہہ دیا کہ میرے خیال سے اس وقت پاکستان میں ٹماٹر 17 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں، مشیر خزانہ کی اس بات پر جہاں سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوا وہی پاکستان کی صحافتی برادری بھی میدان میں آگئی اور بھر پور انداز میں رد عمل دیا۔ مشیر خزانہ کی بات پر سینئر اینکر پرسن منصور علی خان نے کہا کہ ’’مرغیوں اور انڈوں کے بعد اب پیش ہیں ٹماٹر !‘‘۔معروف صحافی طلعت حسین کا کہنا تھا کہ ’’مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کے مطابق ٹما ٹر 17 روپے کلو بک رھے ھیں۔ یہ سب کو نسی دوائ پی رھے ھیں؟‘‘ ۔لیگی خاتون رہنماء حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ’’ مبارک ہو پاکستانیو! آپکو ایسا وزیرخزانہ نصیب ہوا جسکو ٹماٹر کی قیمت کا پتہ تک نہیں۔۔ یہ نا اہل ہماری پالیسی بنائیں گے جن کو ٹماٹر کے بھاؤ معلوم نہیں۔۔‘‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website