counter easy hit

سینیٹر اسحاق ڈار اور چیف ایگزیگٹیو آفیسر اے ایف ڈی کے درمیان باہمی نشست

Minister Finance, Ishaq Dar in France meeting with Chief Executive Officer .AFD

Minister Finance, Ishaq Dar in France meeting with Chief Executive Officer .AFD

پیرس (نمائندہ خصوصی) سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی فرانس ڈویلپمنٹ ایجنسی (اے ایف ڈی) کے چیف ایگزیگٹیو آفیسر جناب ریمے ریوکس کے درمیان کل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں باہمی نشست ہوئی۔ چیف ایگزیگٹیو آفیسر، اے ایف ڈی نے پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے معاشی ترقی کی یہی کوشش جاری رکھی تو پاکستان کی معیشت بہت آگے جاسکتی ہے۔ نشست کے دوران وفاقی وزیر نے اے ایف ڈی کی طرف سے دی جانے والے مالی امداد جس میں بجلی، پانی اور سیورج شامل ہیں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان کو اس شعبہ میں مالی معاونت کی اشد ضرورت تھی جسے اے ایف ڈی نے پورا کیا ہے۔

اے ایف ڈی نے سال 2016 میں اپنے عہدیداران کی منظوری سے منگلہ ڈیم ہائیڈرو پاور پلانٹ کی دوبارہ تعمیر کیلئے 265 ملین روپے آسان شرح پر قرض کی منظوری دی ہے۔ جسے نیشنل ٹریڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور توانائی کے شعبہ کی اصلاحات پر خرچ کیا جائے گا۔ اے ایف ڈی نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک(اے ڈی بی) اور جائیکا  کے مالی معاونت پروگرام میں پانچ سال کیلئے شمولیت اختیار کی ہے جس کا مقصد توانائی کے شعبہ میں شفافیت اور احتسابی عمل کے ساتھ ساتھ ا س کے انتظامی امور میں بہتری لانا ہے۔ اے ایف ڈی نے شعبہ ورثہ و ثقافت میں بھی کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اے ایف ڈی سال 2007 سے پاکستان میں کام کر رہی ہے۔ اس کا مقصد پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ نئے توانائی پیدا کرنے کے مواقعے بھی فراہم کرنے ہیں۔

اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ (او جی پی) کے سی ای او جناب سنجے پردہان سے وزیر خزانہ نے سفارت خانہ پاکستان، پیرس میں ملاقات کی۔ سی ای او او جی پی نے پاکستان کو او جی پی کی رکنیت ملنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے پاکستان کو او جی پی کی مختلف میٹنگز میں شمولیت کی دعوت دی اور پاکستان کے نیشنل ایکشن پلان میں معاونت کی پیشکش بھی کی۔ وفاقی وزیر نے انہیں بتایا کہ حکومت پاکستان کرپشن اور فراڈ کے خلاف کام کر رہی ہے اور وہ او جی پی کے اصولوں کی سختی سے پاسداری کرے گی۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے رینالٹ جو کہ فرانس کی ایک بڑی کار بنانے والی کمپنی ہے کے میڈل ایسٹ کے ہیڈ جناب برنارد چیمبر سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ وہ سال 2018 میں پاکستان میں کار بنانے کا کام شروع کر دیں گے۔ وفاقی وزیر نے ان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی کار بنانے کیلئے پاکستان کا انتخاب کیا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر نے فرانسیسی اور پاکستانی صحافیوں سے بھی ملاقات کی اور اپنے فرانس آنے کے مقصد سے بھی آگاہ کیا۔ ان تمام میٹنگز میں جناب طارق باجوہ، سیکرٹری وزارت اقتصادی امور پاکستان، سفیر پاکستان برائے فرانس جناب معین الحق اور سفارت خانہ کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website