ڈی جی ہیڈ کوارٹر نے وزیر خارجہ کو مسجد کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی ، وزیر خارجہ نے تختی کی نقاب کشائی کی
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں واقع النور مسجد کا دورہ کر کے مسجد کی تعمیر نو کا جائزہ لیا۔
ہفتہ کو دورے کے دران ڈی جی ہیڈ کوارٹر نے وزیر خارجہ کو مسجد کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی ،وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں واقع النور مسجد کی تعمیر نو کے بعد تختی کی نقاب کشائی کی ،وزیر خارجہ نے اس موقع پر کرونا وبا کے خاتمے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی ،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔