اسلام آباد۔۔وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوےاپنے وسائل پر کراچی سٹی اسٹیشن اپ گریڈ کرےگا اب تک4 ٹرینوں کواپ گریڈ کر چکےہیں۔آمدنی میں اضافےکاہدف 35 ارب روپے تک ہوچکا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئےبتایا کہ11 ریلوے اسٹیشن اپ گریڈ کیےجا رہےہیں، نارووال، ساہیوال اوراوکاڑہ پر کام شروع ہو گیا ہے جبکہ بہاولپوراسٹیشن کوبھی جلد اپ گریڈ کیاجائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے نےمزید کہا کہ اب تک4 ٹرینوں کواپ گریڈ کر چکےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کےملازم ہڑتال نہیں کرتے۔