counter easy hit

پیرس، وفاقی وزیربرائےسائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا پاکستانی نژاد فرانسیسی پروفیشنلز کو پاکستان کے سائنس وٹیکنالوجی کے بینادی ڈھاننچے کی بہتری میں مدد دینے کی دعوت

چوہدری فواد حسین نے پاکستانی نژاد  فرانسیسی پروفیشنلز کو پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتری  بنانے میں مدد کی دعوت دی

پیرس (نمائندہ خصوصی) چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے آج سفارت خانہ پاکستان پیرس میں پاکستانی نژاد فرانسیسی پروفیشنلز جو کہ فرانس میں بینکنگ، سرمایہ کاری، انفامیشن ٹیکنالوجی، توانائی، قانون اور تعمیرات کے شعبوں سے وابستہ ہیں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس بھی موجود تھے۔

سفیر پاکستان نے وفاقی وزیر کو سفارت خانہ میں خوش آمدید کہا اوربتایا کہ پاکستانی نژاد فرانسیسی پروفیشنلز فورم کا قیام گزشتہ سال سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس میں کیا گیا تھا جس کا مقصد فرانس میں مقیم پاکستانی پروفیشنلز کے درمیان روابط کو فروغ دینا، نظریات پر بحث و مباحثہ کرنا، فرانس اور پاکستان کے درمیان نئے اور منفرد میدانوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا شامل ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں میں بہتری لانے اور اس کا معیار بلند کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے صنعتی، کاروباری اور حکومتی امور کو فعال بنانے اور انکا معیار بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ ملک کے عوام کا معیار زندگی بلند کیا جاسکے۔ انہوں نے وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت ملک بھر میں سٹیمپ سکولوں کے قیام کو عمل میں لانے کے علاوہ ملک میں بائیو ٹیکنالوجی پارکس کا قیام بھی عمل میں لا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی ماہرین فرانس کی اعلی ترین کمپنیوں اور تحقیقی اداروں میں موجود ہونے کی وجہ سے پاکستان اور فرانس کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں موجودہ تعاون کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایک پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں تاکہ فرانسیسی علم و مہارت اور تحقیق سے پاکستان کے بنیادی اداروں کی کارکردگی اور معیار میں نمایاں تبدیلی لائی جاسکے۔

وفاقی وزیر نے تارکین وطن کا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ماہرین فرانس میں پاکستانی سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی ماہرین پر زور دیا کہ وہ فرانس میں پاکستان کا تصور بہتر بنانے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں بہتری لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں تاکہ پاکستان کو سائنس و ٹیکنالوجی کا علاقائی مرکز بنایا جاسکے۔

اس موقع پر پاکستانی تجربہ کار ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کیلئے اپنی سماجی و معاشی اور پیشہ ورانہ حمایت جاری رکھیں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website