پیرس (عمیر بیگ)مسلم لیگ ن کی حکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث ملک ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے،پانچ سالہ لیگی حکومت کو کام کرنے کا موقع میسر آیا تو پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ میاں برادران ملکی خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں