پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن پاکستان کی تعمیرو ترقی ، ملکی سالمیت اور امن کی ضمانت کا نام ہے ،وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں سابقہ حکمرانوں کی طرف سے دئے گئے بحرانوں کے تحفوں کو قبول کر کے نہ صرف انکا خاتمہ کیا ہے بلکہ وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر بھی گامزن کر دیا ہے ، عوام مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کی مکمل حمائت کرتی ہے اور ن لیگ ہی ملکی سالمیت اور بقاء کی ضمانت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران کی قیادت میں ملک کی ساکھ اب پہلے سے بہت بہتر ہو گئی ہے