پیرس(عمیر بیگ) وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پانامہ لیکس کے حوالے سے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا قابل تقلید اور مثالی اقدام ہے ، دیگر سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ وہ منفی پروپیگنڈہ کے بجائے مسلم لیگی قائدین کے مثالی اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ احتجاج اور ہلڑ بازی کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں،اپوزیشن جماعتوں کو کمیشن کی تحقیقات کا انتظار کرنا ہوگا