پیرس(عمیر بیگ)وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کی حکومت نے مزدوروں کی بہتری اور بھلائی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جن کے ثمرات ان تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی کم از کم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنانے کے علاوہ انہیں دی جانیوالی گرانٹس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے