پیرس(عمیر بیگ) پانامہ لیکس پر عدالتی کمیشن کے قیام پر مذاکرات کیلئے دعوت دیکر حکومت نے گیند اپوزیشن کی کورٹ میں پھینک دی۔ اپوزیشن مذاکرات کی میز پر آئے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ لمحہ فکریہ یہ کہ کہ جب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے لگتا ہے تو پانامہ پیپرز جیسے مسائل پیدا کر دئیے جاتے ہیں