پیرس(عمیر بیگ)نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کو لگام ڈال دی تھی، مسلم لیگ ن کے قائد نے ملک کا دفاع مضبوط اور نوجوانوں کا مستقبل تابناک بنانے کیلئے ایٹمی دھماکے کئے تھے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ غیرت مند اور آزاد قومیں اپنے قومی تہواروں کو شایان شان طریقے سے مناتی ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد پاکستان کی اہمیت اس خطہ میں مزید بڑھ گئی ہے۔ پاکستان مخالف قوتیں اس منصوبے میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں اور پاکستان کے اندرونی حالات کو بھی مخدوش بنانا چاہتی ہیں تاہم وہ اپنی مذموم سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی