پیرس(عمیر بیگ)عوام کی حالت بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ،ملک میں کوئی آئینی بحران نہیں ہے انشاء اللہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک میں تعمیر و ترقی کا پہیہ ہمیشہ چلتا رہے گا۔ ماہ رمضان میں عوام کی سہولت کیلئے کم قیمتوں پر اشیائے خوردو نوش دستیاب ہونگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا عوام کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کرکے فوری ریلیف مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے