counter easy hit

عمران خان کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، میاں حنیف

Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس(نمائندہ خصوصی) قوم اپوزیشن کے دھرنوں اور احتجاجی جلسوں سے قطعی طور پر لا تعلق ہو چکی ہے اسی لئے اپوزیشن کے جلسے اب میدانوں کی بجائے چوکوں پر آگئے ہیں۔ عمران خان دھرنا دینے کی دھمکیاں بند کریں، قوم نے پہلے بھی اس انداز سیاست اور لاابالی پن کی وجہ سے ہی عمران خان سے کنارہ کشی اختیار کی اور آئند ہ بھی قوم عمران خان کے اس انداز سیاست کو مسترد کر دے گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی مستقبل تاریک ہے