پیرس(نمائندہ خصوصی)عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نواز شریف نے جو قومی منصوبے ماضی میں مکمل کئے دنیا آج بھی ان کی مثالیں دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سوچ مثبت ہے اس لئے وہ عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محب وطن لیڈر ہیں، اپوزیشن کی جانب سے جاری الزامات کی سیاست سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔