پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ سیاسی مخالفین مائنس ون فارمولہ ذہن سے نکال دیں۔ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تمام سازشیں بہت جلد دم توڑ جائیں گی اس وقت وزیراعظم کی کامیابیوں سے خوف زدہ عناصر حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن ایسے عناصر کی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔ وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے