پیرس(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن جماعتیں جہاں چاہیں و زیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر لیں انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا، ہر جگہ سے وزیر اعظم با عزت سرخرو ہوں گے ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ،تاہم اپوزیشن جماعتیں اپنی اے ٹی ایم مشینوں اور سوئس بینکوں میں موجودقوم کے لوٹے ہوئے اربوں روپے کی فکرکریں۔