پیرس (عمیر بیگ)عوام مسلم لیگ ن کی حکومت پر اعتماد کرتے ہیں،قاسم نون کی کامیابی اس کا ثبوت ہے،حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ الزامات کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی معیشت میں نمایاں تبدیلی لائے گا۔ بلاوجہ مخالفت کرنے والوں نے موٹروے کو بھی غیر ضروری کہا تھا جبکہ آج ساری قوم اس سے مستفید ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے منصوبے آنے والے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ میٹرو بس اور اورنج ٹرین کی مخالفت کرنے والے آنے والے وقت میں ان کی افادیت کو ضرور مانیں گے