counter easy hit

دھرنا سیاست کرنیوالے عوام کے خیر خواہ نہیں ، میاں حنیف

 Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس(نمائندہ خصوصی)عمران خان جتنا چاہیں دھرنا کا شوق پورا کرلیں لیکن حکومت اپنی آئینی مدت پورے کرے گی۔ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری ابھی سیاست میں طفل مکتب ہیں، ان کی کسی بات کا جواب دینا وقت کا ضیاع ہے۔اپوزیشن ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتی ہے ،دھرنا سیاست کرنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں۔ اپوزیشن تعمیری تنقید کرے گی تو اس کا بھرپور انداز میں خیر مقدم کرینگے میں نہ مانوں کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں ہے