پیرس(عمیر بیگ)سانحہ گلشن پارک کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا سانحہ گلشن پارک کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک کر ے گی ،قوم جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہاکہ میاں برادران نے ملک سے شرپسندوں کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے۔