پیرس(عمیر بیگ)ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے میاں برادران کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،میگاپراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو یقینی ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے صحافیوں سے کیا ،انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا جس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو جاتا ہے