برطانیہ کے وزیر مملکت برائے دولت مشترکہ اینڈ UN لارڈ احمد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات
دوران ملاقات برطانیہ اور پاکستان کے مابین تجارت، تعلیم ،ثقافت اور دیگر امور سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی وزیر لارڈ احمد کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ کے آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کی جاری کردہ رپورٹ قابل تحسین ہے
لارڈ احمد نے پاکستان میں موجودہ حکومت کے اصلاحاتی پروگرام، خصوصاً معاشرتی و اقتصادی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا