سندھ میں محکمہ محنت کے 1 ہزار فلیٹس پر قبضوں کا انکشاف ہوا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے 2 ماہ میں قبضہ خالی کروا کر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دے دئیے۔
کراچی: (یس اُردو) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں محکمہ محنت کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن اور سیکرٹری لیبر رشید سولنگی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری محنت سندھ رشید سولنگی نے انکشاف کیا کہ ناردرن بائی پاس پر محکمہ محنت کے 1 ہزار فلیٹوں پر قبضہ ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے فلیٹس کا 2 ماہ میں قبضہ ختم کروا کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ فلیٹس کا قبضہ ختم کرانے کے لئے رینجرز اور پولیس کی مدد حاصل کی جائے۔