counter easy hit

پانامہ لیکس، مالٹا میں ہزاروں افراد کا وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے احتجاج

Minister of Malta

Minister of Malta

دوسری طرف برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی پاناما لیکس میں نام آنے کے بعد آج اپنی آمدنی اور ٹیکس کی تفصیلات سے پارلیمنٹ کو آگاہ کریں گے
لاہور (یس اُردو) پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد عالمی سیاست میں ہلچل جاری ہے ، مالٹا میں ہزاروں افراد وزیر اعظم کے استعفیٰ کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ، دوسری طرف برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون آج پارلیمنٹ میں اپنے ٹیکس تفصیلات کی صفائی کے ساتھ ساتھ نئے ٹیکس قوانین کا بھی اعلان کریں گے ۔پانامہ لیکس میں نام آنے کے بعد ہزاروں افراد وزیر اعظم جوزف مسکات کے استعفیٰ کے لیے دارالحکومت ویلیٹا میں جمع ہوئے ، مظاہرین وزیر اعظم اور ان کے دو اتحادیوں کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔مالٹا کے وزیر اعظم اور وزیر صحت سمیت قریبی ساتھیوں کے نام پانامہ لیکس میں سامنے آئے ہیں ۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون چھ سالہ ٹیکس ریکارڈ ظاہر کرنے کے بعد بھی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں ، برطانوی پارلیمنٹ کے مطابق وہ آج اپنی آمدنی اور ٹیکس کی تفصیلات سے پارلیمنٹ کو آگاہ کریں گے اور ٹیکس کا حصول یقینی بنانے کے لیے نئے قوانین کا اعلان بھی کریں گے ۔جرمنی نے بھی ٹیکس چھپانے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر نے کا اعلان کیا ہے ، جرمن حکام کے مطابق عالمی سطح پر ایک ایسا نظام وضح کرنے کی ضرورت ہے جہاں ان آف شور کمپنیوں کے اصل مالکان کی شناخت ہو سکے