counter easy hit

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر سب پر بازی لے گئے۔

Minister of State for Revenue Hamad Azhar took over all.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے ایک اینکر نے غلط اعداد و شمار پیش کئے ’ وہ اس ایوان کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے ارکان میں شامل ہیں، تنخواہ لیتا ہوں نہ ہی ٹی اے ڈی لے رہا ہوں، اگر اس اینکر نے اس بات پر معافی نہ مانگی تو وہ انہیں ہتک عزت کا نوٹس دیں گے ۔ قومی اسمبلی میں ذاتی وضاحت پر وزیر مملکت حماد اظہر نے بتایا کہ میں نے رواں سال ایک کروڑ 24 لاکھ ‘ پچھلے سال ایک کروڑ 25 لاکھ اور اس سے پچھلے سال 80 لاکھ ٹیکس دیا، اگر اس اینکر نے اس پر معذرت نہ کی تو اس پر ہتک عزت کا دعویٰ اور یہ معاملہ پیمرا میں لے جائوں گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ فیاض الدین نے کہا کہ وہ ان سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں جس پر حماد اظہر نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہوں بلکہ میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اراکین میں شامل ہوں۔ دوسری جانب اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل کی قیادت میں تاجر نمائندوں کے ایک وفد نے وزیر مملکت برائے ریونیو محمد حماد اظہر سے ملاقات کی اور ٹیکس نظام کو بہتر کرنے کیلئے ان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں مرکزی انجمن تاجراں کے صدر اجمل بلوچ، پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ اسلام آباد کے صدر چوہدری ندیم الدین، آل ٹریڈرز ویلفیئرایسوسی ایشن بلیو ایریا کے صدر یوسف راجپوت، اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود، شیخ اویس، چوہدری عرفان، سردار عابد، ، خالد چوہدری اور دیگر شامل تھے۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو محمد حماد اظہر نے کہا کہ تاجر برادری کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے اور ان کی ٹیکس سے متعلقہ مشکلات کو کم کرنے کیلئے حکومت آئندہ بجٹ میں ان پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے لہذا تاجربرادری کے نمائندگان اس نظام کو کامیاب بنانے کے بارے میں اپنی تجاویز دیں ۔انہوں نے کہا حکومت چاہتی ہے کہ تاجر برادری کی مشاورت سے ٹیکس نظام کو بہتر کیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website