اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس کی دھجیاں بکھیر دیں۔ وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے سوہان میں سوئی گیس کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر منعقد کئے گئے جلسے سے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری نے خطاب کیا۔ مسلم لیگ ن کے سیکڑوں کارکن جلسے میں موجود تھے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو بند نہیں کرنے دیں گے لوگوں کی آسانی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔