counter easy hit

وزیر مملکت زرتاج گل نے ایسا اعلان کر دیا کہ پوری قوم ہکا بکا رہ گئی

Minister of State Zarataaj Gul announced that the whole nation was hungry

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس کا سینیٹر ستارہ ایاز کی زیر صدارت ہوا۔ سینیٹر اسد جونیجو کا کہنا تھا کہ گاڑیوں سے نکلنے والی آلودگی سے ہم عوام کو مزید متاثر نہیں کرسکتے ، پچھلے سال جو سموگ ہوئی تھی اسکی 43فیصد وجہ گاڑیوں کا دھواں ہے۔ ڈی جی ای پی اے فرزانہ الطاف نے بتایا کہ ہمارے پاس سٹاف کم ہے ، ہم یورو ٹو ڈیزل کا قانون ملک میں لاگو نہیں کر سکتے ،2004 میں ہم نے ڈیزل کو لیڈ فری کر دیا تاہم اسکے بعد کام نہیں ہو سکا۔وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ 14اگست سے ہم پلاسٹک پر پابندی لگا رہے ہیں، تھوڑا وقت دیا جائے ، اس پر عملدرآمد کرائیں گے ۔ ادھرسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی نے ریلوے کوسی پیک منصوبوں پر کام تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیزائن بن گئے ہیں تو جلدازجلدایم ایل ون پر کام شروع کریں ۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر بریگیڈئیر(ر)جان کنتھ ولیمز کی زیر صدارت ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ریلوے فرخ تیمور اورپراجیکٹ ڈائریکٹر ریلوے نے بتایا کہ سی پیک میں ریلوے کے 7 منصوبہ جات ہیں جن میں سے 5منظور شدہ اور 2 ابھی منظور نہیں ہوئے ۔ ایم ایل ون منصوبے کی فز یلبٹی سٹڈی مکمل ہو چکی ہے ۔ادھرسینٹ ہاؤس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر میر یوسف بادینی کی زیرصدارت ہوا ، پارلیمنٹ لاجز میں حال ہی میں بنائے گئے سرونٹ کواٹرز کی حالت زار کا سختی سے نوٹس لیا گیا اور ہدایات دیں کہ نئے بنائے جانیوالے کمرے بہتر طرز کے بنائے جائیں جو انسانوں کے رہنے کے قابل ہوں۔ اجلاس میں ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر راحیل قمر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ نے کامسیٹس کے 30 کروڑ جاری نہیں کئے ، اس کا مطلب ہے حکومت نے تعلیم سے ہاتھ اٹھا لیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website