پشاور: حیات آباد آپریشن میں گرفتار دہشت گرد نے مقامی عدالت میں اقبال جرم ریکارڈ کرا دیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وزیر سیاحت عاطف خان اور وزیر بلدیات شہرام ترکئی ہدف تھے۔ ملزم نے عدالت کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا ٹارگٹ آئی ایس ایف کے منعقدہ جلسے میں خودکش دھماکا کرنا تھا، وزیر سیاحت عاطف اور وزیر بلدیات شہرام ترکئی ہدف تھے، ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا۔ حملوں کے لیے موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار تیار کیا تھا، جسٹس محمد ایوب اور ڈرائیور پر بھی قاتلانہ حملہ کروایا تھا۔ یاد رہے پاک آرمی اور پولیس کے حیات آباد میں مشترکہ آپریشن میں 5دہشت گرد مارے گئے، اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اے ایس آئی شہید، ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے مکان میں نصب خطر ناک بم ناکارہ بنایا، اس دوران دھماکے سے مکان منہدم ہوگیا۔