اسلام آباد(یس اردو نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا قرنطینہ کا 15 روزہ دورانیہ مکمل کرنے کے بعد ٹیسٹ لے لیا گیا۔ جس کے مطابق ان کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا 8 جون کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ پہلی بار مثبت آنے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا بعدازاں قرنطینہ کے 15 روز مکمل کرنے کے باوجود جب ڈاکٹروں نے دوسری بار ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا تو وہ بھی مثبت آیا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے وزیر ریلوے کو مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد وفاقی وزیر شیخ رشید مزید دو ہفتے قرنطینہ میں رہیں گے۔ یاد رہے کہ دوران قرنطینہ میاں شیخ رشید کی حالت بگڑ گئی تھی جس کے بعد وہ اسپتال میں داخل تھے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے وزیر ریلوے کو مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد وفاقی وزیر شیخ رشید مزید دو ہفتے قرنطینہ میں رہیں گے۔ واضح رہے کہ دوران قرنطینہ میاں شیخ رشید کی حالت بگڑ گئی تھی جس کے بعد وہ اسپتال میں داخل تھے۔