counter easy hit

سردار محمد یوسف کاوفد کے ہمراہ مؤسسہ جنوب ایشیاء کا دورہ

MINISTER, RELIGIOUS, AFFAIRS, AND, PEACE, KEEPING, AMONG, MINORITIES, SARDAR, YOUSAF, VISITED, MOSASSA, SOUTH ASIA, OFFICE, ALONG, WITH, DELEGATION سردار محمد یوسف نے وفد کے ہمراہ مؤسسہ جنوب ایشیاء کا دورہ کیا۔آج ہم یہاں حجاج کی خدمت کے نیک مقصد کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں۔ حج اسلام کا اہم رکن ہے اس لئے اسے بہت اہمیت دیتے ہیں۔ حرمین شریفین کی بہترین خدمت سعودی حکومت کا طرہء امتیاز ہے ۔ پاکستانی عوام نے بھی سعودی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ پچھلے سالوں کے کامیاب حج دونوں طرف کی ٹیموں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ کے فرق کے بغیر حجاج کی خدمت کریں۔ پاکستانی عوام میں حج کا بہت جذبہ ہے لیکن ہمارا کوٹہ آبادی کے لحاظ سے نہیں ۔ ہمارے دور میں 4 حج آپریشن کامیابی سے ہوئے، اس سال پونے چار لاکھ درخواستیں وصول ہوئیں۔ کسی حکومت کی پالیسی اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اس پر مکمل عمل درآمد نہ ہو۔ پاکستانی حجاج کے اطمینا ن کے لئے مشاعر کے دنوں پاکستانی کیٹرنگ کمپنی کو اجازت دی جائے ۔ پاکستانی حجاج کو ایک کلسٹر میں منیٰ کے مکاتب اور ٹرین ٹکٹ ملےن سے کافی مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ ہمارے 100 فیصد حجاج کو ٹرین ٹکٹ دیا جائے

 

منیٰ میں جگہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مزید بہتر انتظام کیا جائے ۔ تمام مکاتب میں پاکستانی معاونین کو جانے اور کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ دُعا ہے کہ پچھلے سالوں کی طرح حج آپریشن 2018 بھی کامیاب ہو۔ چیئرمین مؤسسہ جنوب ایشیاء رافع بدر۔ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کو مانیٹر کرنے کیلئے حج مشن میں ایک آفس ہونا چاہئے۔ ای حج کیلئے مذہبی امور پاکستان مکمل تیار ہے۔ کیٹرنگ اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ مقابلے کی فضاء میں حجاج کی بہتر خدمت ہو سکے۔ آپ کے دور میں حجاج کی بہترین خدمت پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
آپ کا حج مشن حجاج کی خدمت پوری لگن کے ساتھ کر رہا ہے۔ پچھلے سال کچھ مشکلات آئی تھیں مگر پھر بھی سب نے مل کر کام کیا تھا
گذشتہ سال آپ کی کوششوں سے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی بھی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ۔ کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستانی حجاج کو منیٰ مکاتب 4 سال کیلئے الاٹ کریں تاکہ معاونین کی مشکلات کم ہوں

MINISTER, RELIGIOUS, AFFAIRS, AND, PEACE, KEEPING, AMONG, MINORITIES, SARDAR, YOUSAF, VISITED, MOSASSA, SOUTH ASIA, OFFICE, ALONG, WITH, DELEGATION