وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے بابو سرور سیال کو بیان ریکارڈ کرانے پولیس نے طلب کر لیا۔ بابو سرور سیال سے اویس شاہ کے اغواء کے متعلق شواہد اکھٹے کئے جائیں گے۔
کراچی: (یس اُردو) لاڑکانہ میں سہیل انور سیال کے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے بابو سرور سیال کو پولیس نے طلب کر لیا ہے۔ بابو سرور سیال اویس شاہ کے اغواء کے متعلق بیان قلم بند کرائیں گے۔ بابو سرور سیال نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل انور سیال پر اویس شاہ کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ ڈی آئی جی ساوتھ منیر شیخ کو بابو سرور سیال کا بیان قلم بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بابو سرور سیال کا بیان قلم بند کر کے رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کی جائے گی۔