counter easy hit

وزارت انسانی حقوق نے ”ریپ“ پر شارٹ فلم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کر دی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) صنفی امتیاز پر مبنی تشدد کے خلاف عالمی دن کے موقع پر وزارت انسانی حقوق نے ”ریپ“ پر شارٹ فلم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کر دی ہے۔وزارت انسانی حقوق نے بڑھتے ہوئے ریپ کیسز اور تشدد کے واقعات کیخلاف 16 روزہ مہم کے سلسلے میں اس فلم کا آغاز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا جس میں پاکستان میں صنف پر مبنی تشدد جیسے جرائم کے حوالے سے خواتین کو آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ اس فلم میں خواتین کو ”زنا بالجبر“ جیسے گھنائونے جرم کے بارے میں قانونی امور اور مقررہ سزاوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ ان ویڈیوز اور فلموں کو اردو، سندھی، پشتو، پنجابی اور بلوچی زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ بصری مواد 10 دسمبر تک سوشل میڈیا اور براہ راست واچ پارٹیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر نشر اور ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ ان فلموں کی نمائش پاکستان بھر میں متعدد یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی پلیٹ فارمز پر بھی کی جائے گی۔وزارت انسانی حقوق کے مطابق یہ ویڈیوز اور فلمیں خواتین کی حیثیت پر قائم قومی کمیشن اور شرمین عبید چنائے کے اشتراک سے تیار کی گئی ہیں۔ عوامی سطح پر ان موضوعات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے اور آگاہی پیدا کرنے کے لئے معروف وکلااور انسانی حقوق کے ماہرین کے ساتھ ریڈیو شوز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ دریں اثنا وزارت انسانی حقوق کے فیملی تحفظ و بحالی وومنز سنٹر نے خواتین کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جس میں متاثرہ خواتین کو قانونی امداد، بچوں کی سرپرسٹی اور تشدد کے ساتھ نمٹنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

In continuation of our 16 days of activism campaign, MoHR’s Family Protection and Rehabilitation Womens Center held an awareness session for GBV survivors on legal aid, custody of children, and ways to combat violence #16Days

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website