counter easy hit

وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کی سہولتوں کیلئے لائحہ عمل تیار

عازمین کو تین وقت کا کھانا ، جدہ اور مدینہ منورہ ائر پورٹس پر ایکسپریس کلیئرنگ اور ائر پورٹس پر عازمین کو جوسز، سینڈوچ ، پھلوں اور دیگر اشیا پر مبنی ریفریشمنٹ دی جائے گی۔

Ministry of Religious Affairs ready for action to facilitate the Pilgrims Hajj

Ministry of Religious Affairs ready for action to facilitate the Pilgrims Hajj

اسلام آباد: حج ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کو وزارت مذہبی امور نے گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر سہولیات ، حرم سے قریب رہائش گاہیں فراہم کرنے سمیت ٹریننگ ، حجاز مقدس میں رہنمائی کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے ۔ رواں برس سرکاری سکیم کے عازمین کو حجاز مقدس میں بشمول منیٰ میں تین وقت کا کھانا فراہم کرنے ، جدہ اور مدینہ منورہ ائر پورٹس پر ایکسپریس کلیئرنگ کرائی جائیگی اور ائر پورٹس پر عازمین کو جوسز، سینڈوچ ، پھلوں اور دیگر اشیا پر مبنی ریفریشمنٹ دی جائے گی ، رہائش گاہوں میں انٹر نیٹ ، وائی فائی بھی فری فراہم کیا جائیگا۔

واضح رہے سرکاری اسکیم کے تحت اس سال ایک لاکھ 7 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے ، رواں سال 3 لاکھ سے زائد خواہشمندوں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website