counter easy hit

 وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت نظامِ صلوٰۃ پر کمیٹی اراکین، علما کرام، انجمن تاجران کا اہم اجلاس

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت نظامِ صلوٰۃ پر کمیٹی اراکین، علما کرام، انجمن تاجران کا اہم اجلاس، وزارتِ داخلہ، ضلعی انتظامیہ، محکمہ اوقاف، سول سوسائٹی، چیئرمین یونین کونسلوں کی شرکت۔ نظامِ صلوٰۃ پر تازہ ترین پیش رفت، مسائل اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا

حکومتیں بدلتی ہیں اللہ کا حکم نہیں ، معاشرے میں نماز کی ترویج اولین ترجیح ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں نظامِ صلوٰۃ جاری و ساری رہے۔ تمام مسالک کے علما ء کا اذان اور نماز کے یکساں اوقات پر متفق ہونا بڑی کامیابی تھی۔ اسلام آباد کی 615 میں سے 606 مساجد نے اس سے اتفاق کر لیا ہے۔ معاشرے میں اسلامی شعار کی ترویج میں سہولت دینا حکومت کا کام ہے۔ نظامِ صلوٰۃ کا نفاذ جبر سے نہیں بلکہ ترغیب سے کرنا چاہتے ہیں۔ نظامِ صلوٰۃ کمیٹی کو اسلام آباد کی 50 یونین کونسلز کی سطح تک لے جائیں گے۔

مسالک کے اختلاف کے باوجود اذان و نماز کا یکساں کیلنڈر ترتیب دینا بڑی کامیابی ہے۔ جی ایٹ ، آئی نائن مراکز میں نظامِ صلوٰۃ پر اسی ہفتےعمل درآمد شروع ہوجائے گا۔ سکولوں ، کالجوں، بینکوں اور سرکاری اداروں میں وقفہ برائے نماز ہونا چاہیئے۔ نمازِ جمعہ کے وقت تفریح گاہیں ، ہوٹل بند ہونے چاہئیں۔ تمام نیوز چینل کمیٹی کے مقررہ اوقات میں اذان نشر کرنے کا اہتمام کریں۔ نظامِ صلوٰۃ کو دوسرے شہروں میں جاری کیا جائے اور میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہی دی جائے۔ نمازِ جمعہ کی بہتر ادائیگی کیلئے جمعہ کی چھٹی کو بحال کیا جائےآخر کار ثائب ترین تجویز سامنے آگئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website