کراچی ( ویب ڈیسک)عمرکوٹ اقلیتی برادری کی جانب سے غوثیہ جماعت کے روحانی سربراہ اور پاکستان کےوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم زین کی صحتیابی تندرستی کےلیے خصوصی پراتھنا ،، خیر خیرات پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی پراتھنا ہم مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم زین قریشی کو کورونا کےمرض سے مکمل صحتیابی کےلیے بھگوان سے پراتھناہے تحریک انصاف عمرکوٹ کے رہنما لیکراج مل مالھی ۔
تفصیلات کے مطابق آج عمرکوٹ میں اقلیتی برادری کی جانب سے پاکستان کے وزیر خارجہ اور غوثیہ جماعت کےروحانی سربراہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،اور مخدوم زین قریشی کی کورونا مرض سے صحتیابی کےلیے خصوصی پراتھنا کی گی جس میں بڑی تعداد میں مختلف اقلیتی برادری کےلوگوں کےعلاوہ عام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نےشرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی بقا اور پاکستان سے کورونا مرض کےخاتمے اور مخدوم شاہ محمود قریشی ،مخدوم زین قریشی کی مکمل صحتیابی تندرستی کےلیے خصوصی دعا اور پراتھنا کی گی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کےمقامی رہنما لیکراج مل مالھی نےکہا کہ ہم نے آج بھگوان سے خصوصی پراتھنا کی ہےکہ مخدوم صاحبان جلد صحتیاب ہوں اس پروگرام میں غوثیہ جماعت کے مریدین کی بھی بڑی تعداد نےشرکت کی آخر میں خیر خیرات بھی کی گی
.