counter easy hit

پاکستانی پرچم کے سفید رنگ کو سامنے رکھتے ہوئے اقلتیوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھینگے ،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے قومی کمیشن برائے اقلیتی امور کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کی بنیادی اساس اور ہماری ایمان کا بنیادی حصہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پرچم کے سفید رنگ کی خصوصیت کو آگے رکھتے ہوئے ہمیں اقلیتوں کے ساتھ مل کر ہاتھوں میں ہاتھ لے کر ایک خوشحال مستقبل کی طرف جانا ہے۔ زیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں بروئے کار لائیں گے، اقلیتوں کے ساتھ بھارتی رویہ کے خلاف آج پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے اقلیتوں کے خلاف جو رویہ اختیار کر رکھا ہے اس پر آج پوری دنیا اس پر سراپا احتجاج ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قواعد میں ترمیم کرکے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی غیر آئینی کوشش کی جا رہی ہے، آج اقلیتی کمیشن کا کردار مزید اہم ہو گیا ہے۔ انہوں نے اقلیتی کمیشن کو بطور وزیر خارجہ اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ یہی تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے کرتارپور راہداری کو کھول کر اس کی عملی مثال دنیا کے سامنے رکھی، یہاں سب اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، اقلیتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہیں اور کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہم تمام ممکنہ کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔ چیئرمین اقلیتی کمیشن چیلا رام کیولانی نے اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

Pleased to receive members of National Commission for Minorities. Respect for minority rights is the basis of Pakistan Ideology, core tenet of our faith. Together we march hand in hand towards a prosperous & inclusive future, upholding the sanctity of the white in our flag.

MINORITY, COMMISSION, MEET, FM SHAH MEHMOOD QURESHI, IN, FOREIGN, OFFICE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website