سینیٹر میر صادق سنجرانی کا بطور چیئرمین سینیٹ انتخاب بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا عدالت میں سماعت آج ہو گی۔بلوچستان ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کے انتخاب کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ۔جمیل رمضان ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی طور پر صدر مملکت کی عمر 45برس ہوئی چاہیے لیکن صادق سنجرانی کی عمر 45سال سے کم ہے ،اسطرح وہ صدر مملکت کی غیر حاضری میں قائم مقام صدر کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے۔