پیرس (شازیہ شاہ) جیو اردو کی جانب سے بہترین کالم نگار نامزد ہونے پر میں انھیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں پر وقار شخصیت ،عمدہ اور اعلیٰ خیالات کی حامل پاکستان کی اس بیٹی نے اپنی ان تھک محنت پختہ ارادہ اور لگن کے ساتھ ادب کی دنیا میں ایک منفرد مقام بنایا۔
اپ نے فرانس میں جتنے بھی سیاسی ارو ادبی کام کے کامیابی ان کا مقدر بنی .مثبت سوچ رکھنے والی باشعور خاتون جنھوں نے فرانس کی پڑھی لکھی خواتین کو ایک اردو لکھنے کا پلیٹ فارم دیا قابل تحسین ہے۔
ان کی تحریروں میں جوش جزبہ اور مقصد پایا جاتا ہے جن میں پاکستانیت کوٹ کوٹ کر بھری ہے اپ اپنے زور قلم سے ںئ ںسل میں شعور بیدار کرنے میں مصروف عمل ہیں پاکستان سے پیار کرنے کا شعور،پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار اداکرنے کا شعور اور اپنی زندگی کو دینی راستے پر چلانے کا شعور۔
میں دعا گو ہوں کی اللہ پاک ان کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اپنی رحمتوں کی بارش کا نزول جاری و ساری رکھے امین ! جیو اردو نے شاہ بانو میر صاحبہ کو ایوارڈ کے لے نامزد کر کے ایک بہترین فیصلہ کیا ہے اور ھم سب کے لے باعث فخر ہے۔