فرانس: شازیہ شاہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے ایم اے انگلش ہیں بحریہ ٹاؤن میں کالج میں پڑھانے کا تجربہ رکھتی ہیں ایسی پاکستانی خاتون جو پاکستانی خواتین اور بچوں کیلئے وہی حساس سوچ رکھتی ہیں جو شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی خواتین کا خاصہ ہے پیرس میں کسی با مقصد پلیٹ فارم کا حصہ بن کر اپنی تخلیقی صلاحیتیوں کو بروئے کار لانا چاہتی ہیں۔
الحمدللہ اکیڈمی کے کام کو معروف میگزین در مکنون میں موجود ان کے جزبوں کی سچائی کو پڑھ کر شازیہ شاہ نے بھی ان خواتین کے ساتھ مل کر اپنے ملک کیلئے مزید پختہ اور مؤثر کام کرنے کیلئے اکیڈمی میں شمولیت کے باقاعدہ فیصلے کو بزریعہ ٹیلی فون اکیڈمی کی بانی شاہ بانو میر کو مطلع کیا ہے۔
شاہ بانو میر نے انہیں تمام ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اکیڈمی میں ایک اور ذہین دماغ اور مثبت سوچ خاتون کو اکیڈمی کیلئے اللہ پاک کی خاص رحمت کہا شازیہ شاہ اس سے پہلے ایک ٹاون سنٹر میں متنوع موضوعات پر میری کی جانب سے شائع ہونے والے نشرو اشاعت کے شعبے سے وابستہ ہیں اکیڈمی میں ان کا سابقہ اور موجودہ علمی تجربہ بلاشبہ اکیڈمی کی علمی طاقت کو بڑہانے کا باعث بنے گا۔