ورلڈ الیون ٹیم کے دورے بعد یو کے میڈیا الیون کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ پاکستان الیون کے خلاف خیر سگالی کرکٹ میچ کا میلہ آج میران شاہ میں سجے گا۔
لاہور کے بعد وزیرستان کے کرکٹ کے میدان بھی آباد ہوں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر آصف غفور نے قوم کو خوش خبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے بعد یو کے میڈیا الیون کی ٹیم میران شاہ میں میچ کھیلےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ میران شاہ میں امن میلہ سجے گا اور اس امن کپ کے ذریعے ہم ثابت کریں گے پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میچ براہ راست نشر کیا جائےگا جبکہ خیر سگالی کرکٹ میچ میں پاکستان الیون اور یو کے میڈیا الیون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
میجر آصف غفور کا کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی ہماری منزل ہے اور یہ کرکٹ میچ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے فاٹا کے بہادر شہریوں کے ساتھ میچ کا وعدہ کیا تھا۔میران شاہ کے یونس خان اسٹیڈیم میں خیر سگالی میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے ہو رہا ہے۔ پاکستان الیون میں انضمام الحق، یونس خان، شاہد آفریدی، کامران اکمل، جنید خان، عمر گل، مشتاق احمد، ریاض آفریدی اور وجاہت اللہ واسطی جیسے اسٹارز ان ایکشن ہوں گے جیسے اسٹارز ان ایکشن ہوں گے۔