میر پور (یس ڈیسک) سزائے موت پانے والے مجرموں محمد ریاض اور محمد فیاض نے 2004 میں سابق صدر سپریم کورٹ بار کے بیٹے کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا تھا۔
دونوں مجرموں کو 2007 میں عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ رحم کی اپیل مسترد ہونے پر انھیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرموں کو پھانسی دیئے جانے کے موقع پر سنٹرل جیل کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔