میرپورخاص……..میرپورخاص میں گندم کی نئی فصل کی مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی ہے، کھیتوں میں جابجا گندم کی کٹائی عروج پر ہے۔
میرپورخاص ضلع میں ایک لاکھ اکیاون ہزار نو سو چون ایکڑ پر کاشت کی گئی گندم تیار کھڑی ہے۔ گندم کی کٹائی اور جابجا تھریشر کے زریعہ فصل سے دانے الگ کئے جانے کے مناظرعام ہیں۔تاہم زرعی پانی کی مسلسل قلت کے باعث گندم کی فی ایکڑ پیداواری اوسط گزشتہ سال سے کم رہی ہے جبکہ اس کی کوالٹی پر بھی اثر پڑا ہے۔کاشتکار شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت تو تیرہ سو روپے فی من مقرر کی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت گیارہ سو روپے مل رہی ہے جس کے باعث کاشتکار مایوسی کا شکار ہیں۔