سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی)صحافی اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہو جائیں،تمام ممبران تحصیل پریس کلب(رجسٹرڈ) ادارے کی حرمت کو قائم رکھنے کے لیے مثبت کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہارسینئر صحافی ممبر ان تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ ) حمیدچوہدری، مرزا شاہد انجم اور صغیر احمد راٹھور نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بانی وسرپرست اعلی تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ)راجہ محمد انور کی علالت کی وجہ سے تاحال غیر فعال ہے تمام دوست سرپرست اعلی راجہ محمد انور کی مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں جس کے بعد تمام صحافی بھائیوں کی مشاورت سے الیکشن یا سلیکشن کے ذریعے باڈی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم صحافی دوستوں سے امید کرتے ہیں کہ تمام ممبران پریس کلب (رجسٹرڈ)کے معاملات کو پریس کلب تک رکھیں اورکسی عہدے کے لیے صحافت میں غیر فعال لوگوں کے سہارے تلاش نہ کریں تمام دوست اس بات کو نوٹ کریں اور صحافتی تقدس پامال کرنے والوں کا احتساب کریں تاکہ صحافتی پلیٹ فارم سے آنے والے وقت کے لیے بہتر نتایج حاصل ہوں اور تحصیل پریس کلب(رجسٹرڈ) کو مضبوط دارے کی شکل دی جا سکے۔