پیرس، پاکستان فیسٹول میں پاکستانی ثقافت کا رنگ جھلکتا ہے، تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی 14 اگست یوم آزادی کی طرح پاکستان فیسٹول میں بھی قومی یکجہتی کی علامت بن کر شرک ہوگی، مرزا آصف جرال
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) جموں وکشمیر فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال نے پیرس میں پاکستان فیسٹول کو پاکستانی ثقافت کے رنگوں کا بہترین اظہار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فیسٹول میں پاکستانی ثقافت کا رنگ جھلکتا ہے، تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی 14 اگست یوم آزادی کی طرح پاکستان فیسٹول میں بھی قومی یکجہتی کی علامت بن کر شرک ہوگی ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وکشمیری کمیونٹی فیسٹول میں اپنی ملی یکجہتی کے اظہار کیلئے بہت پرجوش ہے ۔ انشااللہ 14 اگست کے یوم آزادی اور تحریک آزادی کشمیر کی طرح کشمیری اورپاکستانی ہر فورم پر بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اورکشمیری امن کے سفیر ہیں اور پیرس میں پاکستان فیسٹول کی کامیابی ہمارے قومی تشخص کی بہترین علامت ہے ۔ پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی مل کر دنیا کو امن اورمحبت کا پیغام دیتی رہیگی۔