لے آئے پھر کہاں پر۔
سوئس بنکو ں سے قوم کی لوٹی دولت واپس لانے والا خودپانامہ میں موجود قوم کی لوٹی دولت بچانے کیلئے استثنیٰ مانگ رہا ہے
پیرس(ایس ایم حسنین) تحریک انصاف آزاد کشمیر فرانس کے سینئر راہنما مرزا آصف جرال، نے پانامہ کیس کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی لوٹی دولت سوئس بنکوں سے واپس لانے کےدعوے کرنے والے سوئس بنکوں کو بھول چکے ہیں اور اب خود جو قوم کی لوٹی ہوئی دولت پانامہ اور لندن میں چھپائی ہے اس کیلئے استثنیٰ مانگ رہے ہیں
زرداری بھی استثنیٰ مانگتے رہے اب ان کا پانامہ شریف بھی استثنیٰ مانگ رہے ہیں یہ کیسا آئین و قانون کا مذاق ہے کہ جب بھی کوئی کرپٹ انسان عدالت کے سامنے پیش ہوتا ہے پلی بارگین مل جاتی ہے یا پھر استثنیٰ کی رٹ۔