عمران خان نے اقتدار سے قبل عوام کو سہانے خواب دیکھا کر مہنگائی کرکے غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ،مرزا عتیق
پیرس (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما مرزا محمد عتیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک مانگے تانگے کی پارٹی ہے جس کے پاس نہ اپنا منشور اورنہ ہی کوئی ویژن ہے۔ شارٹ کٹس سے کبھی لیڈر پیدا نہیں ہوتے۔ جبکہ پیپلز پارٹی خالصتاً عوامی پارٹی ھے جش کی جٖٖڑیں عوام میں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یس اردو نیوز کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اقتدار سے قبل عمران خان نے عوام کو سبز باغ دکھائے گئے اور اقتدار ملنے کیبعد 8 ماہ میں ہی غریب مزدور سے مہنگائی کا تحفہ دے کر جینے کا حق چھین لیا ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورآصف علی زرداری کی قیادت میں سندھ پیپلز پارٹی نے تمام رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی طرف خصوصی توجہ دے رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ھے پیپلز پارٹی نے ہر دور میں بیروزگاروں کو روزگار فراہم کیا ہے اور شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی انتہائی جانفشانی سے حالات کا مقابلہ کر رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہرقسم کے حالات میں ہمیشہ سرخرو ہوئی ہے اور انشااللہ اب بھی ہوگی۔